ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سڑک پار کرتے شخص کو ٹرک نے کچل ڈالا

منگلورو : سڑک پار کرتے شخص کو ٹرک نے کچل ڈالا

Thu, 27 Oct 2022 10:51:09    S.O. News Service

منگلورو 27/ اکتوبر (ایس او نیوز) کوٹارا چوکی کے پاس سڑک پار کر رہے ایک 45 سالہ شخص کو تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا ۔ مہلوک شخص کی شناخت آکاش بھون کے رہنے والے اشوک کے طور پر کی گئی ہے ۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اشوک نے سڑک کنارے اپنی اسکوٹر پارک کرنے کے بعد روڈ کراس کررہا تھا اور وہ نہایت تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگیا ۔ زخمی اشوک کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔منگلورو نارتھ ٹریفک پولیس نے کیس درج کیا ۔


Share: